سردرد کیوں ہوتاہے؟ وجوہات جانئے

سردرد کیوں ہوتاہے؟


سردرد کی وجوہات

سر درد ہونے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ پریشانی اور ٹینشن سے کی وجہ سے سر درد کسی کو بھی ہو سکتا ہے۔ کبھی آپ نے زیادہ کام کر لیایا  کسی سے زیادہ بحث کر لی تو سر درد ہو گیا۔کچھ لوگ  سر درد سے پریشان ہو جاتے ہیں۔ یہ پریشانی والی بیماری نہیں ہے۔ سر درد ایک عارضہ ہے لیکن اس کا علاج آسانی سے کیا جاسکتاہے۔دراصل دماغ کے اندر خون کی کچھ نسیں کھل جاتی ہیں اور خون کا بہاؤ بڑھنے سے پریشر بڑھ جاتا ہے توسردرد شروع ہوجاتا ہے۔

اس کے علاوہ بھی سردرد کی کئی ایک وجوہات ہوسکتی ہیں آئیے ان وجوہات کو جانتے ہیں۔

1.       کچھ ایسے افراد جن  میں ضدی ہوناکی عادت یا پھر حاوی ہو جانے والے افراد کابھی سر زیادہ درد کرتا ہے۔ اگر ایسا ہو تو صرف آرام کرکے خود کو پر 
سکون کیا جاسکتا ہے۔
2.       کچھ لوگوں کو نیند کی کمی کی وجہ سے بھی سردرد ہوسکتا ہے ایسےدرد کاعموما تین روز بعد یا پھر ویک اینڈ پر سامنا کرنا پڑتا ہے اسے میگرین کہتے ہیں ہے 
اس کے علاوہ کوئی نہ کوئی تناؤ اس قسم کے دورکاسبب بنتا ہے۔ایسے لوگوں کو تناؤ سے دور رہنا چاہیے اور 6 سے 8 گھنٹے کی نیند لازمی لینی چاہئے۔
3.       آپ کی نوکری بھی آپ کے سردرد کی وجہ بن سکتی ہےمثال کے طور پر ایک رنگ ساز کو رنگ کی بو کی وجہ سے سردرد لاحق ہوسکتا ہےاور اگر نوکری 
کے دوران کاموں کے بوجھ کی وجہ سے پریشان ہیں تو بھی آپ سردرد کاسامنا کرسکتے ہیں۔
4.       سردرد کی ایک وجہ پانی کی کمی بھی ہوسکتی ہے پانی انسانی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے۔دن میں کم سے کم 8 گلاس پانی لازمی پینا چاہئے۔
5.       اگر آپ مطالعہ کرنے کے شوقین ہیں اور ہلکی اور مدھم روشنی میں مطالعہ کررہے ہیں تو بھی سردرد کا سامنا کرسکتے ہیں لہذاکم روشنی میں اور لیٹ کر 
پڑھنے سے احتیاط برتیں۔
6.       روزانہ دردکش دوائیں استعمال کرنے کے بعد اگر آپ لینا چھوڑدیتے تو آپ کو بے بس کردینے والا سردرد شروع ہوسکتا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی