Top ads

واٹس ایپ سے ڈیلیٹ شدہ میسجزدوبارہ حاصل کریں

واٹس ایپ سے ڈیلیٹ شدہ میسجزدوبارہ حاصل کریں

واٹس ایپ سے ڈیلیٹ کیے جانے والے میسجز کو واپس لانے کا آسان ترین طریقہ

اگر آپ اپنے واٹس ایپ کے ڈیلیٹ ہو جانے والے میسجز سے پریشان ہیں تو آپ کو پریشان ہونےکی کوئی ضرورت نہیں کیوں کہ آئی ٹی ماہرین نے ان میسجز کو ریکور کرنے کا آسان حل بتا دیا ہے۔ اور یہ طریقہ آئی فون اور اینڈرائیڈ فونز دونوں پر یکساں کارگر ثابت ہوتا ہے۔ آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے واٹس ایپ سے میسجز ڈیلیٹ کرکے یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئے ہیں تو آپ غلط  ہیں۔ ان میسجز کو معمولی سے  Processکے بعدواپس لایا جاسکتاہے۔ 
آپ اپنے آئی فون یا اینڈرائیڈ فون سے واٹس ایپ کی ایپلی کیشن ڈیلیٹ یا ’اَن انسٹال‘ کریں اور اسے ایپ سٹور سے دوبارہ انسٹال کریں۔ دوبارہ انسٹال کرنے کے بعد Log in ہوں اور Backupسے   Restore all chatsکا آپشن منتخب کریں تو آپ کے تمام  ڈیلیٹ شدہ میسجز واپس آ جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق آپ واٹس ایپ سے جو کچھ بھی بھیجتے یا وصول کرتے ہیں اسے ہر روز رات 2بجے واٹس ایپ اپنی ایپلی کیشن کے بیک اپ میں محفوظ کر لیتا ہے اور آپ کے تمام پیغامات کا لاگ بنتا رہتا ہے، جسے آپ مذکورہ طریقے سے باآسانی دوبارہ واپس حاصل کر سکتے ہیں۔تاہم یہ فیچر اس صورت میں کام کرےگا جب آپ نے واٹس ایپ کے بیک اپ کو روزانہ کی بنیاد پر شیڈول کررکھا ہو۔

اگر آپ نے واٹس ایپ ڈیٹا کا بیک اپ شیڈول آن کرنا چاہتے ہیں تو ایپ کی سیٹنگ میں جا کردرج ذیل طریقہ کار کو اختیار کرتے ہوئے بیک اپ بنا سکتے ہیں۔
واٹس ایپ سے ڈیلیٹ شدہ میسجزدوبارہ حاصل کریں

واٹس ایپ سے ڈیلیٹ شدہ میسجزدوبارہ حاصل کریں

واٹس ایپ سے ڈیلیٹ شدہ میسجزدوبارہ حاصل کریں


آپ بیک اپ کو روزانہ،ہفتہ وار اور ماہانہ کی بنیاد پر آن کرسکتے ہیں ایک بار سیٹنگ کرنے کے بعد واٹس ایپ خود ہی بیک اپ کرتا رہے گا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Before post ads

After post ads