Top ads

ڈیلیٹ شدہ فوٹوز ویڈیوز اور فائلز ریکور کریں


کیا آپ ڈیلیٹ شدہ فوٹوز وغیرہ کو ری کور کرنا چاہتے ہیں؟
ہم اکثر اوقات غلطی سے یا پھر جان بوجھ کر اپنا کچھ پرسنل ڈیٹا جو کہ فوٹوز ، ویڈیوز پر مشتمل ہوتا ہےکو ڈیلیٹ کربیٹھتے ہیں جوکہ بعد میں ہمارے ل‏ئے پریشانی کا سبب بنتا ہے آج میں آپ کو ایک ایسا سوفٹ وئیر بتانے والا جس کے ذریعے آپ نہ صرف اپنا ڈیٹا ریکور کر سکتے ہیں بلکہ گیلری میں موجود ‏غائب ہوجانے والی فائلز کو بھی ڈھونڈ سکتے ہیں ۔
نیچے دیئے گئے بٹن پرکلک کرکے آپ یہ سوفٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اس لنک پر کلک کرنے کے بعدکچھ اس طرح کی ایک ویب سائٹ کھلے گی 
آپ نے فری ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کرنا ہے اور پھر اس سوفٹ ویئر کو اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کرلینا ہے
سوفٹ ویئر انسٹال کرنے کے بعد اسے اوپن کریں اور مندرجہ ذیل کسی بھی ایک مینیو کا انتخاب کریں جس کو آپ ریکور کرنا چاہتے ہیں۔
اگر آپ یواس بی، ایس ڈی کارڈ، آئ پیڈ وغیرہ کاڈیٹا ریکور کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ایکسٹرنل ڈیوائس ریکوری کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا اور اس کے بعد کچھ اسطرح کا مینیو اوپن ہوگا
  • USB Flash Drive
  • Digital Camera
  • Camcorder
  • Memory card
  • iPad/MP3/MP4 Player
  • SD Card
  • CF/XD/MMC Card
  • More Devices
فرض کریں آپ اپنے کمپیوٹر کی ریسائیکل بن کا ڈیٹا ریکور کرنا چاہتے ہیں جسے آپ نے غلطی سے ڈیلیٹ کردیا ہے تو آپ ریسائیکل بن کے آپشن پر کلک کریں اور سرچنگ بار کو 100٪ پورا ہونے دیں جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے
سرچنگ پوری ہونے کے بعد کچھ اس طرح کی ونڈو اوپن ہو گی۔ یہاں ریسائیکل بن اس لیئے نظر آرہا ہے کیونکہ مجھے ریسائیکل بن کو ریکور کرنا ہے آپ جس کو ریکور کریں گے آپ کے سامنے اسی کا نام نظر آئے گا مثال کے طور پر آپ کے ایس ڈی کارڈ کا نام اے بی سی ہے تو اےبی سی ہی نظر آئے گا۔
ریکور کے بٹن پر کلک کریں تو اس طرح کی ونڈو اوپن ہوگی
 بٹن پر کلک کریں  گے تو سوفٹ ویئر آپ سے لوکیشن مانگے گا جس میں آپ اپنی ریکور کردہ فائل محفوظ کرنا چاہتے ہیں لوکیشن کا انتخاب کرنے کے بعد Eveluate
آپکی فائل ریکور ہونا شروع ہوجائيگی۔ فائل ریکور ہونے کے بعد کچھ اس طرح سے آپ کو آگاہ کیا جائے گا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Before post ads

After post ads