Top ads

صرف یہ 4 چیزیں کھائیں اور دوسروں سے منفرد نظر آئیں

صرف یہ 4  چیزیں کھائیں اور دوسروں سے منفرد نظر آئیں

صرف یہ 4  چیزیں کھائیں اور دوسروں سے منفرد اور خوبصورت نظر آئیں
انڈہ:
انڈے میں vitamin D اور Biotin ہوتی ہے جو انسانی جلد کو خشکی ،ریشز اور کیل مہاسوں سے بچاتی ہے اس کے علاوہ انڈہ کھانے سے قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتاہے۔اور قوت مدافعت انسان کو بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مدد دیتی ہے۔اس کے علاوہ انڈہ آپ کو توانائ فراہم کرتا ہے ۔ اس میں پروٹین بھی ہوتا 
ہے جو ہڈیوں اور عضلات کیلئے بے حد ضروری ہوتا ہے۔

لیموں:
لیموں میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔لیمو ں دل کی بیماری میں بھی مریض کیلئے مددگار ثابت ہوتا ہےلیموں میں موجود وٹامن سی انسان کےجسم میں خون کی کمی کوپورا کرنے میں بھی مددگارہوتاہے۔
لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ ،پوٹاشیم ،کیلشیم اور دیگرجزئیات مل کر گردوں میں پتھری کی پیدائش کو روکتے ہیں۔
لیموں ہاضمے اور پیٹ کی بیماریاں دور کرنے کیلئے بھی مددگارہے۔
یہ بھی پڑھئیےکیا آپ کی رنگت سانولی اور چہرے پر چھائیاں ہیں؟
دہی:
دہی معدے کی گرمی کو دور کرتا ہے اورمنہ میں نکلنے والے چھالوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ ایسی صورت میں دن میں ہر کھانے کیساتھ کم ازکم دو چمچ دہی کھانا ضروری ہے ۔ دہی کا سر پر ملنا  اسی طرح  فائدے مند ہے جس طرح روغن کدو کی مالش کی جائے ۔ چہرے پر ملنے سے چہرے کی خشکی، سیاہی اور چھائیاں دور ہوتی ہیں۔ پیچش میں بے حد مفید ہے بشرطیکہ آنتوں میں سدے نہ ہوں ۔ 
جب دہی ترش ہوکر پانی چھوڑ دے اور بدبو آنے لگے تو اس کو بالکل استعمال مت کریں۔

شملہ مرچ:
شملہ مرچ میں فولاد اور Vitamin C کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہےجو چہرے سے جھریوں کو ختم کرنے میں 
مدد دیتے ہیں خاص طور پر آنکھو ں کے 
گرد  موجود جھریاں آہستہ آہستہ غائب ہوجاتی ہیں اور آپکی جلد صحت مند نظر آتی ہے۔شملہ مرچ میں  موجود  Vitamin Cقوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے اورجلد 
کو خوبصورت اور جوان رکھتاہے۔
Vitamin C کی سب سے زیادہ مقدار سرخ شملہ مرچ میں ہوتی ہے۔

صحت کے متعلق مزید آرٹیکل پڑھیں Click here

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

close