موبائل کو آگ لگنے کی کئی ایک وجوہات ہوسکتی ہیں جن سے گریز کرنا نہایت ضروری ہے ورنہ آپ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ آج ہم آپ کو وہ چند ‏باتیں بتانے والے ہیں جن سے بچ کر آپ اپنی اور اپنے سمارٹ فون کی حفاظت یقینی بنا سکتے ہیں۔ 
عموماًہم لوگ موبائل چارجنگ پہ لگا کر چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے موبائل اضافی چارج ہونے لگتا ہے اور ممکن ہے کہ اس وجہ سے موبائل فون دھماکے کے ساتھ پھٹ جائے۔ اس صورت موبائل کے ساتھ آپ بھی جل سکتے ہیں۔ لہذا احتیاط ضروری ہے۔ 
موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے موبائل کا اپنا چارجر استعمال کریں اور کوئی متبادل یا نقلی چارجر استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے بھی موبائل فون کے پھٹنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔ 
گاڑی میں سورج کی روشنی کے گرد موبائل فون چارج نہ کریں ۔ اس سے بھی ممکن ہے کہ سورج کے درجہ حرارت کی وجہ سے موبائل کا درجہ حرارت بھی تبدیل ہوجائے اور دھماکا ہوجائے ۔ 
اگر موبائل فون استعمال کرتے کرتے گرم ہوجائے تو تھوڑی دیر رک جائیں اور موبائل فون ٹھنڈا ہونے دیں پھر استعمال کریں کیونکہ مسلسل موبائل استعمال کرنے کی صورت میں موبائل فون گرم ہوجاتا ہے اور دھماکے کے آثار مرتب ہونے لگتے ہیں ۔ 
گاڑی میں موجود ایڈاپٹر چارجر کا استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ وہ موبائل چارج کرنے کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ اس سے نہ صرف موبائل فون کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ بیٹری کے پھٹنے کا خدشہ بھی پیدا ہوجاتا ہے جو یقیناً آپ کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ 
سوتے وقت اپنا موبائل فون تکیے کے نیچے رکھنے سے گریز کریں کیونکہ خدا نخواستہ اگر موبائل فون زیادہ استعمال کرنے کی صورت میں اس کا درجہ حرارت بڑھ گیا تو وہ پھٹ سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں ۔ بہتر ہے کہ سوتے وقت اپنا موبائل فون بستر پر رکھنے کی بجائے کسی ٹیبل پر رکھ دیں ۔ 
ان سب باتوں کا خیال رکھ کر آپ اپنے موبائل کی حفاظت یقینی بنا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے