دنیا کی مقبول ترین سوشل ایپ واٹس ایپ کچھ نئے فیچرز متعارف کروانے جا رہی ہےجن کی آزمائش اس وقت بیٹاورژن میں ہو رہی 
ہے۔وہ فیچرز جو اس وقت واٹس ایپ میں دستیاب نہیں کچھ ہی عرصے بعد صارفین اپنی ایپ کو اپڈیٹ کرنے کے بعد اس سے فائدہ   حاصل کرسکیں گے
سب سے پہلی اپڈیٹ یہ ہے کہ اب آپ اپنے وائس میسیجز کو مسلسل سن سکتے ہیں
جی ہاں بہت جلد ایسا ممکن ہو گا کہ واٹس ایپ آپ کے تمام وائس میسجز کو مسلسل ایک قطار میں پلے کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔ یہ عمل خودکار ہوگا۔ فی الحال تو یہ فیچر آئ او ایس کے بیٹاورژن میں نظر آیا لیکن بہت جلد انڈرائڈ صارفین کیلئے بھی متعارف ہوگا۔
دوسری اہم اپڈیٹ ڈارک موڈہے
ہم
میں سے ہر انسان یہ چاہتا ہے کہ سمارٹ فون استعمال کرتے وقت نیلی روشنی آنکھوں کو
نقصان نہ پہنچائے
 تاہم واٹس ایپ میں بھی آنکھوں کو نقصان پہنچانے والی نیلی روشنی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے اس پر کام ہورہاہے۔ واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر ابھی تیاری کے مراحل سے گزر رہاہے ۔ اس فیچر سے بیٹری لائف بھی بہتر ہوگی۔
تیسری اپڈیٹ پکچر ان پکچرہے
یہ
وہ فیچر ہے جس کا صارفین کو شدت سے انتظار ہےکیونکہ اس فیچر سے فیس بوک یا یوٹیوب کی ویڈیو کو میسج تھریڈ کے اندرہی بھیجنےاور دیکھنےکا موقع ملےگا۔ جو کہ اس وقت ایک لنک کی شکل میں موجود ہوتاہے۔ اس فیچر میں ویڈیو باکس واٹس ایپ سے باہر نکلے ب‏غیر ڈسپلے ہوگا، اس وقت یہ فیچر بیٹاپروگرام میں دستیاب ہے۔

گروپ کال شارٹ کٹ
اس
وقت اگر آپ گروپ کال کریں تو آپ کو پہلے کسی ایک دوست سے بات چیت شروع کرنا ہوگی جس کے بعد دوسروں کو ایڈکیاجاسکتاہے
مگر
اب یہ بدلنے والا ہے کیونکہ واٹس ایپ ایک شارٹ کٹ بٹن کا اضافہ کرنے والی ہے جس سے گروپ کال کرنا ممکن ہوگا
اور
اپنے دوستوں کو منتخب کرکے آپ بیک وقت ان کو کال کرسکیں گے۔ یہ وقت بچانے میں مدد دینے والا فیچر ہوگا۔

میڈیا پریویو
ایک
سادہ مگر انتہائی مددگار یہ فیچر فون نوٹیفکیشن ٹرے میں نظر آئے گا، یعنی کوئ اگر آپ کو تصویر یا اینیمیٹڈ فوٹو بھیجے گاتو آپ کو ایپ میں جاکر اسے دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی 
بلکہ
نوٹیفکیشن پینل کو سلائیڈ کرکے دیکھ سکیں گے کہ دوست نے کیا بھیجا ہے۔

کیو آر کوڈز
واٹس
ایپ کی جانب سے بہت جلد کیوآر کوڈز کو ناموں کو شیئر کرنے کے لیے استعمال کیا جائے
گا۔ اس وقت کیوآر کوڈ ایپ کے ویب 
ورژن کیلئے تو استعمال ہورہا ہےمگر
اب
 کانٹیکیٹ شیئرنگ کے لیے بھی  اسکا استعمال کیا جائے گا۔
اشتہارات
واٹس
ایپ کی طرف سے اب اشتہارات دکھائے جائیں گے یہ اپڈیٹ شاید صارفین کو اچھی نہ لگے
مگر کمپنی اعلان کرچکی ہےکہ 2019 



میں صارفین کو اسٹٹس ٹیب میں اشتہارات دکھا‏ئے جائیں گے،  تاہم یہ کس طرح کام کریں گے اس بارے میں ابھی تفصیلات موجود 


نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے