سردیوں میں خشک ہونٹوں سے نجات پائیں


ہم میں اکثر لوگوں کو یہ شکایت رہتی ہے کہ سردیوں میں ہمارے  ہونٹ خشک ہونے لگے  ہیں اور ان کی 
اوپری سطح پھٹنے لگی  ہے۔
اس کی اصل وجہ یہی ہے کہ سردیوں میں ہم پانی کا استعمال کم کر  دیتے  ہیں
جس کہ وجہ سے جلد میں خشکی نمایاں ہونے لگتی ہے۔ ہمارے جسم میں پانی کی کمی کی
پہلی علامت ہمارے ہونٹوں پر ظاہر ہوتی ہے۔ سردیوں میں جسم میں پانی کی کمی کی وجہ
سے ہونٹ خشک ہونے لگتے ہیں اور ان کی اوپری سطح پھٹنے لگتی ہے۔ مہنگی ویزلین  اور لِپ بام کو استعمال کرنے سے پہلے اپنے جسم
میں ہونے والی پانی کی کمی کو پورا کریں۔
آپ اپنے خشک ہونٹوں کو دوبارہ سے نرم و ملائم
بنانے کے لیے درج ذیل چار  قدرتی اجزاء کا
استعمال کرسکتے 
ہیں۔

بادام کے تیل میں کئی مفید وٹامن پائے جاتے ہیں
جن میں سے ایک وٹامن ای ہے۔ بادام کے تیل کے چند قطروں کے استعمال سے آپ اپنے ہونٹوں
کو نرم و ملائم بنا سکتے ہیں اور اس تیل کو شہد کے ساتھ ملا کراپنے خشک ہونٹوں پر
لگا کر ہونٹوں کی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

شہد میں اللہ تبارک وتعالی نے کئ بیماریوں کی
شفاءرکھی ہے۔ اس میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو انسای خلیوں کے لیے کافی مفید
ہے۔ پھٹے ہوئے ہونٹوں کو ٹھیک کرنے کے لیے شہد کو کئی طرح سے استعمال کیا جا سکتا
ہے۔ اس کا چینی کے ساتھ لیپ لگا کر ہونٹوں پر لگائیں۔ اس کے علاوہ شہد کو لیموں کے
رَس، گلیسرین اور عرقِ گلاب کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ویسے تو دودھ کے بے شمار فوائد ہیں۔ اس میں
کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن بی 2، وٹامن بی 12 اور بہت سے دیگر مفید اجزاء پائے جاتے
ہیں۔ خشک ہونٹوں کو دوبارہ سے نرم و ملائم بنانے کے لیے دودھ کا ہلدی کے ساتھ لیپ
بنا کر ہونٹوں پر لگائیں۔ پانچ منٹ کے بعد اسے نرمی سے رگڑ کر اتار لیں۔

چقندر کے رَس کوہونٹوں کو گلابی کرنے کے لیے
استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر اس کے رس کو بیس منٹ تک 
ہونٹوں پر لگا کر رکھا جائے تو
اس سے نہ صرف ہونٹ نرم و ملائم ہوں گے بلکہ ان پر ایک قدرتی گلابی رنگ بھی آ جائے
گا۔

ٹماٹر کا رَس خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کو نرم و
ملائم بناتا ہے۔ اگر کسی کے ہونٹ سیاہی مائل ہیں تو اسے 

پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
ٹماٹر کے رس کو پندرہ منٹ کے لیے اپنے ہونٹوں پر لگا رہنے دیں اور اس 

کے بعد پانی
سے صاف کرلیں۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے